• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، دھمکیوں کے باوجود لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

کراچی (نیوز ڈیسک) میانمار میں فوج کی جانب سے مظاہرین کو جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی دھمکیوں کے باوجود لاکھوں افراد فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔پیر کے روز لاکھوں افراد نے دارالحکومت نیپیدو کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔ دارالحکومت نیپیدو میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آبی توپوں کا استعمال کیا۔ملک میں تمام کاروبار بند رہے اور سرکاری ملازمین بھی فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف احتجاج میں شامل ہو چکے ہیں۔مظاہرین نے جلد انتخابات کے وعدے کو مسترد کر دیا ہے اور وہ جمہوری طور پر منتخب رہنما آنگ سان سو چی اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کے دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین