آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گیلانی کی جیت کا دعویٰ ہارس ٹریڈنگ پر مہر تصدیق ہے‘ شبلی فراز

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏پارلیمان میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود آصف زرداری کا یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ ان کی خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہر تصدیق ثبت کر رہا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر سیاست اور سیاستدان بدنام ہوئے ہیں تو اس کاسہرا انہی دو جماعتوں کے سر ہے۔یہ جمہوریت کے نام پر میثاق کر کے اس سے منحرف ہوئے اور پیسے کی سیاست کو تسلسل بخشا۔دریں اثناءپیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹرشبلی فرازکا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی نے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں ‘ جب تک پیسے کی سیاست ہے، جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ہی معیشت،سندھ حکومت کا رویہ ہمیں 70ءکی دہائی کی طرف لے جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید