• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات مشکوک، الیکشن کمیشن ٹھوس تحقیقات کرے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال ضمنی انتخابات میں جیت کس کی ہوئی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات مشکوک ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن 20پریزائیڈنگ افسران کے غائب ہونے کی ٹھوس تحقیقات کرے، ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے منتخب ہوگئے تو ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے

مظہر عباس نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جو کچھ ہوا اس کا فائدہ کسی کو نہیں ہوا جبکہ الیکشن کمیشن اور جمہوری نظام کو نقصان ہوا، الیکشن کمیشن صحیح معنوں میں انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا،روایات کے برخلاف اس دفعہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا

ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ اچھا ہونے کی وجہ پچھلے کچھ عرصہ سے چلنے والی پی ڈی ایم کی تحریک ہے، اس وقت الیکشن کمیشن بہت دباؤ میں ہے، الیکشن کمیشن نے ایک طرف سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ میں پوزیشن لی ہوئی ہے

دوسری طرف پی ٹی آئی اور اپوزیشن ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

تازہ ترین