• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KMCاسپورٹس کمپلیکس میں جوئے کا اڈا چلنے پرچھاپہ اور گرفتاریاں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں جوئے کا اڈا چلنے کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ اور گرفتاریاں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پیر کے روز کمپلیکس کا دورہ کیا تاہم وہ سوئمنگ پول میں جوئے کے اڈے پر چھاپے اور گرفتاری سے بے خبر رہے، ڈائریکٹر کنور ایوب جو ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ تھے انھوں نے بھی صورتحال سے ایڈمنسٹریٹر کو آگاہ نہیں کیا، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ آفیسر کلب بھی موجود تھے، جس کے گیٹ پر کے ایم سی کے اپنے سیکورٹی وارڈن ڈیوٹی دیتے ہیں، چھاپہ جمعہ کی رات جمشید ٹائون پولیس نے مارا اور گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، گرفتار ملزمان کی تعداد نصف درجن بتائی گئی ہے گرفتار ملزمان میں کے ایم سی کے ملازمین بھی بتائے جاتے ہیں، اطلاعات کے مطابق ملزمان کی ضمانت پر رہائی ہوگئی ہےکے ایم سی کے افسران نے واقع پر حیرانی کا اظہار کیا ہے جبکہ کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کے انچارج اور سینیئرافسر جاوید رحیم نے سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے ایم سی سے اپیل کی ہے کہ خدارا آنکھیں کھولیں اتنی غفلت درست نہیں ہےاسپورٹس کمپلیکس جیسے مقام کو جوئے کے اڈے میں تبدیل کرنے سے اس ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے اور ادارے کی بدنامی ہوئی ہے لہذا واقع میں ملوث لوگوں اور ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔

تازہ ترین