• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50فیصد رحمت اللعالمین اسکالر شپ میرٹ پر دیئے جائینگے، عثمان بزدار


لاہور (اے پی پی) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے پنجاب بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمین صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے،وزیراعلیٰ آفس میں رحمت اللعالمین سکالر شپ پروگرام کے اجراکی پروقار تقریب منعقد ہوئی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحمت اللعالمین اسکالر شپ کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رحمت اللعالمین اسکالر شپ کے اجراکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ50 فیصد میرٹ پر ہونہار طلبہ کو اور 50 فیصد ضرورت مند اور نادار طلبہ کو دیئے جائیں گے،نبی کریم سے منسوب رحمت اللعالمین سکالر شپ کا اجرا اعزاز ہے، میں ﷲ تعالیٰ کا شکر اداکرتا ہو ں جس نے ہمیں یہ توفیق دی، رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کے تحت پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرزکرنے والے 14891طلبہ کو مجموعی طور پر41کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف دے رہے ہیں اوراسے بتدریج بڑھا یاجائے گا، اگلے بجٹ میں رحمت اللعالمین اسکالر شپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین