• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا میر کی والدہ کو دوسری بہو کی تلاش

 خوبرو اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔

ثمرہ رضا میر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے عدنان رضا میر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔


انہوں نے نئی بہو کی خصوصیات کے حوالے سے بتاتے ہوئے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’ایک لڑکی سیدھی سادی سی، سوتی راتوں میں جاگی سی۔‘

ثمرہ رضا میر نے یہ بھی کہا کہ لڑکی کو رات بھر جاگنے اور کھانے پینے کا شوق ہو، کوئی ہے؟ ثمرہ رضا میر نے یہ بھی کہا کہ درخواستیں 15 مارچ تک موصول کی جارہی ہیں۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹے عدنان رضا میر کو بھی ٹیگ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ثمرہ رضا میر نے سجل علی کو اپنی بہو بنایا تھا اب وہ اپنے دوسرے بیٹے کے لیے بھی لڑکی کی تلاش میں ہیں۔

تازہ ترین