ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو ڈیوک آف یارک کی بیٹی شہزادی یوجینی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانوی شاہی خاندان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی یوجینی نے بیٹے کا نام اگست فلپ ہوک بروکسبنک رکھا ہے۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہزادی یوجینی پہلے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کی شکرگزار ہیں۔
خیال رہے کہ 2018 میں شہزادی یوجین اپنے قریبی دوست جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
دونوں کی شادی کی تقریب ونڈسر پیلس میں منعقد ہوئی تھی جس میں شاہی خاندان سمیت 850 افراد شریک ہوئے تھے۔