• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما نے وہیل چیئر پر آنے کی وجہ بتا دی

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے وہیل چیئر پر آنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل شرما نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں اور جم میں ورزش کے دوران کمر پر چوٹ لگی تھی جو کچھ دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔انہوں نے فکر کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گزشتہ روز کپل شرما کو وہیل چیئر پر ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس دوران وہ میڈیا کے رپورٹرز اور فوٹوگرافرز سے الجھ پڑے تھے۔

کپل شرما کی وہیل چیئر پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کپل شرما کا شمار بھار ت کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے اور وہ مشہور ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان بھی ہیں۔ یہ شو فی الحال آف ایئر کردیا گیا ہے اور حال ہی میں کپل کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔  

تازہ ترین