• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ میں لوگوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے، عمران ہاشمی

معروف بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کو جعلی قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے بالی وڈ کو جعلی قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہاں ہر کوئی سامنے تو آپ کی تعریف کرتا ہے لیکن پیٹھ پیچھے آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی اس کے پیشے سے زیادہ اہم ہونی چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کام کے بعد انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں اپنی سنجیدگی کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

تازہ ترین