• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹینا اینجل ہرڈ کا کم عمری میں ووڈی ایلن پر ہراساں کرنے کا الزام

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ اداکارہ کرسٹینا اینجل ہرڈ نے 85سالہ ڈائریکٹر ووڈی ایلن پر کم عمری میں ہراساں کرنے کا الزام عائد کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق کرسٹینا نے کہا ہے کہ ووڈی ایلن نے کم عمری میں ہی ان پر ڈورے ڈالے اور انہیں اپنے چنگل میں پھنسا لیا، جس کے بعد وہ طویل عرصے تک ان کے ساتھ خفیہ جنسی تعلق میں رہیں۔ کرسٹینا نے بتایا کہ ”اس وقت میری عمر صرف16سال تھی جبکہ ووڈی ایلن 41سال کے تھے جب انہوں نے مجھے ’ورغلایا‘اور میرے ساتھ تعلق قائم کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”ایلن کی طویل مدتی پارٹنرمیا فیرو بھی میرے اور ووڈی ایلن کے اس خفیہ تعلق سے آگاہ تھی۔میں اس وقت ہائی اسکول میں پڑھتی تھی۔میری خوبصورتی کی وجہ سے مجھے ماڈلنگ کا موقع مل گیا اور چند ماڈلنگ کنٹریکٹ ہو گئے۔ اسی دوران میری ووڈی ایلن کے ساتھ ملاقات ہوئی اور انہوں نے مجھے اپنی طرف راغب کر لیا۔ اس کے بعد میرا ان کے ساتھ 8سال تک تعلق رہا۔ایلن نے شروع سے ہی طے کر دیا تھا کہ ہم ملاقات میں اس کے کام پر بات نہیں کریں گے اور صرف اسی کی جگہ پر ملاقات کریں گے۔“ واضح رہے کہ کرسٹینا نے یہ انکشافات نئی ایچ بی او ڈاکومنٹری میں کیے ہیں، جن کی ووڈی ایلن کی طرف سے تردید کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین