• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں 18غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلیے گئے

ویانا(نمائندہ جنگ ) آسٹریا کے شہر میڈلنگ میں 18 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کو مقامی افراد کی رپورٹ پر گرفتار کیا گیا ،مقامی افراد نے پولیس کو فون کر کے بتایا کہ کچھ مشکوک لوگ نیو ڈور فراسٹرا پر آوارہ گردی کررہے ہیں جس پر پولیس نے فوری متعلقہ جگہ پہنچی ، پولیس کو دیکھ کر یہ لوگ چھپ گئے ،پولیس نے آپریشن کرکے انہیں گرفتار کیا ،کچھ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زیادہ تر غیر قانونی تارکین وطن شام اور عراق سے آئے ہیں اور ان سب نے فورا immediately کی پناہ کی درخواست دی تھی۔
تازہ ترین