کراچی(ا سٹاف رپورٹر)جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کا دس روزہ تر بیتی کیمپ بدھ کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ختم ہوجائے گا۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی گئی اور تیکینک کو بھی بہتر بنایا گیا۔ہیڈ کوچ دانش کلیم کے مطابق سینئر ٹیم اور جونیئر کھلاڑیوں کی سیریز بھی کرائی جائے گی ۔