• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمی ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نےمختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ا سلحہ، چھینا ہوا موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 18 میں مبینہ مقابلے کے دوران پولیس نے 2اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان سمن آباد میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے کہ پولیس نےمشتبہ جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں ملزم اصغر ولد اکبر بروہی کو زخمی حالت میں جبکہ زوار ولد نیازکو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا، پولیس نے زخمی ملزم کو عباسی اسپتال منتقل کیا، علاوہ ازیں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ ، 3موبائل فونز اور چھینا ہوا سامان برآمدکرلیا، پولیس کے مطابق 3ملزمان لاسی گوٹھ میں شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھےکہ پویس پہنچ گئی جبکہ ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے ، پویس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ عادی جرائم پیشہ اور درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔

تازہ ترین