• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈشیٹ کی جانب سے رقم ادائیگی سے آپکے گناہ نہیں دھلتے، شہزاد اکبر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نےمریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہےکہ براڈ شیٹ کی جانب سے شریف فیملی کے وکلاء کو رقم کی ادائیگی سے آپ کے گناہ، جرائم اور کیلبری فونٹ والی بونگیاں نہیں دھلتیں، براڈشیٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اپنے پیسے کی ادائیگی کیلئے ضبط کروانےکی کوشش کی۔

براڈشیٹ والے اپنی اس کوشش میں ہارگئے جس پر قانون کے مطابق اسے شریف فیملی کے وکلاء کا خرچ دینا پڑا،شہزاد اکبر نے کہا کہ آپ تو آج تک ان فلیٹوں کی منی ٹریل بھی نہ دے سکے۔

تازہ ترین