• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شوکت صدیقی نے نظر ثانی اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔ منگل کو یہاں عدالت عظمی میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ بالا معاملہ 25 فروری 2021 ء کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کیس کیساتھ عدلیہ کی آزادی اور عوامی حقوق سمیت اہم معاملات وابستہ ہیں،گزشتہ برس 13 فروری کو معاملہ کی آخری سماعت کے موقع پر کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین