• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

72فیصد تاجر مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کیلئے پرامید


کراچی (نیوز ڈیسک) 72فیصد تاجر مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کےلیے پُرامید ، 28 فیصد مایوس، 61 فیصد تاجروں نے ملک میں کاروباری حالات کو سازگار بھی قرا ردے دیا ،البتہ 39 فیصد نے اختلاف کیا ، البتہ 53 فیصد تاجر ملکی سمت درست جبکہ 47 فیصد غلط سمجھتے ہیں ۔

یہ باتیں گیلپ پاکستان کے نئے سروے رپورٹ میں سامنے آئی ہیں ۔ گیلپ پاکستان نے 400سے زائدکاروباری شعبوں کی آراء پر مبنی نئی سروے رپورٹ جاری کردی گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں 61 فیصد تاجر ملک میں کاروباری حالات کو سازگار سمجھتے ہیں جبکہ 39 فیصد اس رائے سے اختلاف کرتے ہیں ۔ 

اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈکس کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ میں ہوا ۔ جس میں400سے زائدکاروباری شعبوں کی آراء کو شامل کیا گیا۔

سروے میں ہر 10 میں سے 06 تاجر یعنی 61 فیصد نے ملک میں موجودہ کاروباری حالات کو اچھا کہا ۔ جبکہ 39 فیصد نے کاروباری حالات کو بُرا کہا ۔ مینوفیکچرنگ میں کاروباری حالات کو اچھا کہنے والوں کی شرح 68 فیصد ، خدمات میں 58 فیصد جبکہ تجارت میں 52 فیصد نے کاروباری حالات کے اچھا ہونے کا کہا ۔

صوبوں میں کاروباری حالات اچھے ہونے کا سب سے زیادہ سندھ سے 69 فیصد تاجروں نے کہا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 66 فیصد جبکہ پنجاب سے 60 فیصد نے کاروباری حالات اچھے ہونے کا کہا۔

مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کی 72 فیصد تاجروں نے امید ظاہر کی  جبکہ 28 فیصد نے مایوس ہونے کا کہا۔البتہ مستقبل میں کاروبار میں بہتری کا نیٹ اسکور دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 58 فیصد سے کم ہوکر 44 فیصد ہوگیا ہے ۔

مستقبل سے پُرامید ہونے والے شعبوں میں تجارت 84 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا ، خدمات میں 73 فیصد ، جبکہ مینوفیکچرنگ سے منسلک 72 فیصد تاجروں نے مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کی امید ظاہر کی ۔

سندھ سے 83 فیصد نے مستقبل میں کاروبار میں بہتری کی امید کی ، پنجا ب سے 70 فیصد ، جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 67 فیصد نے مستقبل میں کاروباری حالات میں بہتری کےلیے پُرامید ہونے کا کہا ۔

گیلپ پاکستان کے مطابق سروے میں ملکی سمت درست سمجھنے والوں کی شرح 53 فیصد جبکہ سمت غلط ہونے کا کہنے والوں کی شرح 47 فیصد نظر آئی ۔ صوبائی بنیادوں پر دیکھا جائے تو سندھ میں 72 فیصد تاجروں نے ملکی سمت درست ہونے کا کہا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں یہ شرح 50 فیصد جبکہ پنجاب میں یہ شرح 48 فیصد نظر آئی ۔


تازہ ترین