• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر برائے سینیٹ انتخابات سندھ کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تفویض کر دیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 193 کے تحت اعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ/ ریٹرننگ آفیسر برائے سینیٹ انتخابات 2021سندھ کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں جوکہ فوری طور نافذ العمل ہونگے اور انتخابی سرکاری نتائج کے اعلان تک برقرار رہیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر دفعہ 1898 (Act V of 1898) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ167، 171، 174 (ایکٹ نمبرXXXIII) کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 ہے۔ پولنگ 3 مارچ 2021 بروز بدھ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی

تازہ ترین