• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا عمل افسوسناک ہوگا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اس وقت ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں حکومت اور اپوزیشن کو اپنی پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی،سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا عمل افسوس ناک ہوگا ،اپوزیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف الزام تراشی میں کمی سے ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ابتدائی انکوائری میں اسٹیبلشمنٹ کے ملوث نہ ہونے کی رپورٹ خوش آئند ہے۔

تازہ ترین