• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM عوام کو بیوقوف بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہے، فیاض چوہان

لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان سمیت پوری پی ڈی ایم اس وقت عوام کو بےوقوف بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام کی جانب سے ترقی پسند حکومتی بیانیے کو ترویج ملی اور پی ڈی ایم اور ن لیگ کا سپانسر کردہ مودی، اجیت دودل اور سلطان مفرور الدین ارطغرل کا بیانیہ ناکام ہوا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں این اے 51 کے ڈسکہ اور وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بنک ایک سو دس فیصد بڑھا ہے جو واضح جیت ہے۔ پی ڈی ایم کے چار دن کے واویلے کے بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ذریعے بیس متنازعہ حلقوں پر دوبارہ الیکشن کروانے کا اعلان کر کے سلطان صلاح الدین ایوبی کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ 1989 کی وہ تاریخ بھی دہرا دی ۔

تازہ ترین