• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بی ایچ یوز کی آر ایچ سیز میں اپ گریڈیشن کے پی سی ٹو کی منظوری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے دو بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کی دیہی مرکز صحت (آر ایچ سی) میں اپ گریڈیشن کے لئے پی سی ٹو کی منظوری دے دی محکمہ صحت نے الگ الگ اعلامیئے جاری کر دیئے۔ اعلامیوں کے مطابق بی ایچ یو دوبیر کوہستان بالا کی آر ایچ سی میں اپ گریڈیشن پر 5 ملین روپے اخراجات آئیں گے جس لئے رواں مالی 1.5 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اگلے سال 3.5 ملین روپے فراہم کئے جائیں گے۔ بی ایچ یو اولندر کی اپ گریڈیشن پر 10 ملین روپے اخراجات آئیں گے جس کے لئے 1.5 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مزید 8 ملین روپے اگلے مالی سال میں فراہم کئے جائیں گے۔
تازہ ترین