• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر کو چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر کیلئے سوشل میڈیا پر لڑکی پسند آگئی۔

گزشتہ روز انہوں نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے بہو کی تلاش میں ہیں ساتھ ہی انہوں نے کچھ خصوصیات بھی بتائی تھیں۔

ثمرہ رضا میر کی پوسٹ پر امل عطا محمد نامی صارف نے کہا کہ ان کے لیےثمرہ رضا میر کو بطور ساس قبول کرنا اعزاز کی بات ہے۔

امل کے تبصرے پر ثمرہ رضا میر بھی پیچھے نہ رہیں اور جواباً کہا کہ اس بات کے بعد بس پھر میں آپ کے گھر فون کرنے لگی ہوں۔

خیال رہے کہ خوبرو اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے گزشتہ روز  سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے عدنان رضا میر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے نئی بہو کی خصوصیات کے حوالے سے بتاتے ہوئے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایک لڑکی سیدھی سادی سی، سوتی راتوں میں جاگی سی۔‘

ثمرہ رضا میر نے یہ بھی کہا کہ لڑکی کو رات بھر جاگنے اور کھانے پینے کا شوق ہو، کوئی ہے؟ ثمرہ رضا میر نے یہ بھی کہا کہ درخواستیں 15 مارچ تک موصول کی جارہی ہیں۔

ثمرہ رضا میر کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے تب ہی انہوں نے اس پوسٹ کو انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کیا۔

تازہ ترین