• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کے سیٹ سے سجل علی کی خوبصورت تصویر وائرل

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کے لیے لندن میں موجود پاکستانی خوبصورت اداکارہ سجل علی کی فلم کے سیٹ سے خوبصورت تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

جمائما کی لکھی ہوئی کہانی پر بننے والی فلم میں کردار ادا کرنے والی سجل علی نے شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور اب وہ جَلد پاکستان لوٹ آئیں گی۔

وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے ایک خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جس میں وہ خوب جچ رہی ہیں جبکہ ناٹی بوائے نامی میوزیشن کو شیروانی اور جمائما گولڈاسمتھ کو مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔



اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں جس میں پاکستان سمیت بھارتی فنکار بھی شامل ہیں۔

سجل علی کے مداحوں کی جانب سے اس فلم کا بے تابی سے انتظار کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی  شامل ہیں جبکہ تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم  ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے جبکہ  فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔

تازہ ترین