• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI بھی باقی سیاسی جماعتوں جیسی بن گئی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا اتحادیوں کے تحفظات سے تحریک انصاف کے صاف و شفاف پارٹی کے دعوؤں کو دھچکا لگا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی باقی سیاسی جماعتوں جیسی جماعت بن گئی ہے

عمران خان نے الیکٹ ایبلز اور آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کر کے جو بویا تھا اب خوشی سے اسے کاٹیں،ارشاد بھٹی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل ناراض حکومتی اتحادی اور اراکین اِدھر اُدھر کی باتوں کے بجائے اصل بات کریں، ان کا اصل مسئلہ وزارت ، فنڈ، ترقیاتی کام، اندرونی گروہ بندی ہے

نوشہرہ میں تحریک انصاف اسی اندرونی گروہ بندی کی وجہ سے ہاری، پرویز خٹک کے بھتیجے کو ٹکٹ نہیں ملا تو ان کے بھائی لیاقت خٹک نے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا یہ ان کا نظریہ ہے

عمران خان نے الیکٹ ایبلز اور آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کر کے جو بویا تھا اب خوشی سے اسے کاٹیں،پی ٹی آئی بھی باقی سیاسی جماعتوں جیسی جماعت بن گئی ہے

پی ٹی آئی کی جو خاتون آج ہزارہ کی بات کررہی ہے پچھلے ڈھائی سال میں کبھی اس نے ہزارہ پر بات نہیں کی، یہ وقت ان کیلئے عمران خان کا بازو مروڑ کر اپنے کام کروانے کا ہے۔

تازہ ترین