• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارسرکار میں مداخلت ‘عملہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 5افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) کارسرکار میں مداخلت ‘عملہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 5افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔ حرم گیٹ پولیس کو انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف دوران آپریشن لوہامارکیٹ ملزمان حماد ، کریم نواز نے ٹرنک،پیٹیوں وغیرہ کا شوروم بنایا ہوا ہے ،دکان کا تمام سامان سڑک پر رکھ کر آمدورفت میں رکاوٹ ہوتی ہے ،ملزمان کو متعدد بار منع کیاگیا جو پانچ نامعلوم افراد کے ہمراہ تجاوزات عملہ پر حملہ آور ہوگیا ڈنڈوں سوٹو ںکے ساتھ تشدد کیاکارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ریکارڈ چھین لیا۔
تازہ ترین