• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پرو ایکٹو پولیسنگ ناگزیر، ایڈیشنل آئی جی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ موجودہ دور میں جرائم کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پرو ایکٹو پولیسنگ ناگزیر ہوچکی ہے، کسی بھی ایمرجنسی میں پولیس کا فوری ریسپانس متاثرہ فریق کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انصاف کی تیز تر فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس فورس کی انتظامی سیٹوں پر میرٹ اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر تعیناتیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ جرائم کی شرح میں کمی لانے کے ساتھ عوام میں اچھا تاثر بھی قائم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں منعقدہ امن و امان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی پی او محبوب رشید میاں، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز جنوبی پنجاب سید غضنفر علی شاہ اور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے پرموشن حاصل کرکے تعینات ہونے والے ڈی ایس پیز سے بھی ملاقات کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین