آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب


پنجاب میں سینیٹ کےتمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق اعظم  نذیر تارڑ، سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

سیف اللّٰہ سرور نیازی بھی پنجاب سے بلا مقابلہ سینیٹر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ مشاہد اللّٰہ مرحوم کے بیٹے افنان اللّٰہ خان بھی سینیٹر  کامیاب قرار پائے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن  کے مطابق تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید