آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایک دن کے آرام کے بعد پی ایس ایل 6 میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ایک دن بریک کے بعد کل دو میچز کھیلے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل کی نمبر ون ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ پشاور زلمی آخری نمبر کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی لیگ کے میچز جاری ہیں، جہاں آج آرام کا دن رہا، تاہم اگلے روز چار ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جس میں پہلا میچ تین بجے سہ پہر شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

دن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جہاں قلندرز نے اب تک اپنے دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے جبکہ ملتان سلطانز کو دونوں میچز میں شکست ہوئی  ہے۔

دن کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

زلمی کو تو ایک میچ میں کامیابی مل چکی ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک جیت سے محروم ہے۔

ایونٹ کے یہ دلچسپ مقابلے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہِ راست نشر کر رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید