• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور ریسلر اور ہالی وڈ کے سپر اسٹار ڈوین جانسن (دی راک) کو ہالی وڈ کرٹکس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ دیا جائے گا جس کی ورچوئل تقریب 5 مارچ کو ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوین جانسن کو ایچ سی اے ٹریل بلیزر ایوارڈ 5 مارچ کو دیا جائے گا۔

ایچ سی اے کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ ڈوین جانسن اس ایوارڈ کے لئے بہترین مثال ہے۔ وہ بہت سی چیزوں میں بہت آگے تک جاتا ہے جو کہ دنیا کے لئے واقعی اہمیت رکھتی ہیں اور اپنی آواز کو ضروری وقت میں اچھے مقصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔

ڈوین جانسن نے ایوارڈ سے متعلق خوشی کا اظہار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لئے بہت ہی خاص اور اعزاز کی بات ہے جس پر میں دل سے شکرگزار ہوں۔

ڈوین جانسن نے لکھا کہ اپنے کیریئر میں لوگوں کی زندگی پر اثر ڈالنے اور ان کے لئے کچھ اچھا کرنے کی آپ امید رکھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سماجی اور معاشرتی تبدیلیوں پر بات کرنے والوں کو ایچ سی اے کی جانب سے ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈوین جانسن نے کورونا وبا کےدوران فرنٹ لائن ورکرز کے لئے امداد دی تھی۔ اس کے علاوہ بھی وہ دیگر امدادی کاموں اور تنظیموں سے جڑے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین