آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سری دیوی کے بعد کامیڈی کرنیوالی واحد اداکارہ ہوں، کنگنا رناوت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی بولی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت نے خود کو سری دیوی کے بعد ہندی فلموں میں کامیڈی کرنے والی پہلی اداکارہ قرار دے دیا۔کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی بولی وڈ فلم تنو ویڈ منو کے 10 سال مکمل ہونے پر فلم کے ایک سین کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔کنگنا اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں تیز اور اعصاب شکن کرداروں میں پھنس گئی تھی، اس فلم نے میرے کیریئر کی سمت کو تبدیل کیا، میں نے کوئین ، دتو اور کامیڈی کے ساتھ مرکزی دھارے میں انٹری دی اور مزاح کے وقت کو بہتر کیا اور لیجنڈری سری دیوی کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ بن گئی۔اس سے قبل کنگنا رناوت خود کو ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر اور ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ اور اداکارہ گال گیڈٹ کی طرح ایکشن اورگلیمر دکھانے کی صلاحیتیں رکھنے کا دعویٰ کر چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس دعوے پر بحث کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی اس سیارے (زمین) پر موجود مجھ سے بہتر اداکارہ دکھا دے تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنا یہ تکبر چھوڑ دوں گی لیکن تب تک میں اس فخر پر قائم رہ سکتی ہوں۔خیال رہے کہ 2011میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ʼتنو ویڈز منو ریٹرنز میں کنگنا رناوت نے ڈبل کردار ادا کیا تھا جب کہ رنگ ناتھ مدھاون اس میں اہم کردار میں سامنے آئے تھے۔

دل لگی سے مزید