• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خالد بٹ اور سدرہ نیازی کی شادی کے اسٹیج پر دولہا دلہن بنے تصویر وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکارواسکرین رائٹرعثمان خالد بٹ کی دولہا بنےاداکارہ سدرہ نیازی کےہمراہ ایک خوبصوت تصویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔ عثمان خالد بٹ کی جانداراداکاری سےتو ہرکوئی واقف ہے، عثمان خالد بٹ اپنے حس مزاح کے سبب بھی خوب جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں عثمان خالد بٹ کی اداکارہ سدرہ نیازی کےساتھ ایک تصویرخوب وائرل ہورہی ہےجس میں وہ دونوں دولہا دلہن بنےپھولوں سےسجےاسٹیج پربیٹھے ہیں۔سوشل میڈیا سلیبرٹی پیجز پروائرل ہونےوالی اس تصویرمیں یہ واضح نہیں کہ یہ تصویرکہاں اورکس تقریب سےلی گئی ہے، یہ ان دنوں فنکاروں کی شادی کی تصویرہےیا کسی ڈرامےسےلیا گیا کوئی سین۔ ایک سلیبرٹی پیج پر تو عثمان خالد بٹ کو شادی کی مبارکباد بھی دے دی گئی ہے۔ واضح رہےکہ ان وائرل پوسٹس سےمتعلق تا حال عثمان خالد بٹ یا سدرہ نیازی کی جانب سےکسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین