• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرمیں کلچر، اسپورٹس اور ریکریشن پروگراموں کیلئے سہولتیں نہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ فیضی رحمنٰ آرٹ گیلری اور آڈیٹوریم کو مکمل کرنے کے لئے ورلڈ بینک کا تعاون حاصل کیا جائے گا ،یہ بات انہوں نے فیضی رحمنٰ آرٹ گیلری اور آڈیٹوریم کی تعمیر سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن منصور قاضی، نیسپاک،آڈیٹوریم تعمیر کرنے والی کمپنی کے نمائندے اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کراچی میں کلچر، اسپورٹس اور ریکریشن کے پروگراموں کے انعقاد کے لئے سہولتوں کی کمی ہے جنہیں ہم زیرتعمیر منصوبوں کو مکمل کرکے پورا کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں 1800نشستوں پر مشتمل کوئی بھی آڈیٹوریم موجود نہیں، فیضی رحمنٰ آڈیٹوریم انتہائی اہم جگہ پر واقع ہونے کے باعث پروگراموں کے انعقاد کے لئے مثالی جگہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ آڈیٹوریم سینٹرلی ایئر کنڈیشن ہوگا جس میں 70 فٹ اونچا اسٹیج بھی موجود ہے جبکہ آڈیٹوریم کے ساتھ دو گیلریاں بنائی گئی ہیں جو600 سیٹوں پر مشتمل ہیں اس طرح اس آڈیٹوریم میں مختلف نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد بیک وقت ممکن ہے۔

تازہ ترین