• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس نےاغوا کار چچا کو گرفتار کرکے مغوی 11سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا، تفصیلات کے مطابق مغو ی بچے حامد عباس کے والد محمد عباس نے منگھو پیرتھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ میرا بیٹا قریبی دکان سے چیز لینے گیا،واپس نہیں آیا ،کافی تلاش کے بعدبھی نہیں ملا،بعد ازاں نویسٹی گیشن پولیس نے ایک ملزم عامر ولد سلمان کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کرلیا ،پولیس کے مطابق اغوا کار بچے کا چچا ہے، پولیس کے مطابق بچے نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ اپنے چچا کے گھر نوابشاہ گیاتھا ، مجھے اغوا نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین