• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF نے پاکستانی صحافیوں کو نظرانداز، بھارتی صحافیوں کو سوالات پوچھنے کی اجازت دی

اسلام آباد(مہتاب حیدر) ایف اے ٹی ایف حکام کا پاکستانی صحافیوں کیساتھ ناروا سلوک، بھارتی صحافیوں کو سوال پوچھنے کی اجازت دی گئی جبکہ پاکستانی صحافیوں کا ایک سوال تک نہیں سنا گیا۔

پیرس میں موجود ایف اے ٹی ایف کے ہیڈکوارٹر سے جاری ورچوئل نیوز بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سوالات پوچھنے کیلئے متعدد بار ہاتھ اٹھایا گیا تاہم ایف اے ٹی ایف حکام نے یکسر نظرانداز کرتےہوئے بھارتی صحافیوں کو سوالات پوچھنے کا موقع دیا۔

تازہ ترین