• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا مہم کیس، میشا شفیع کیخلاف چالان پیش کرنے کا حکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ضلع کچہری میں اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع کروایا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات لگا کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی تاہم اپنے الزامات کے حق میں ثبوت پیش نہ کر سکے۔

تازہ ترین