• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین غربت ختم کرنے میں کامیاب، شی جن پنگ نے اعلان کردیا


بیجنگ (جنگ نیوز )چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی علاقوں میں غربت ختم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میںمکمل کامیابی حاصل ہونے کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق چینی صدر کی جانب سے یہ اعلان دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔چین کے سرکاری میڈیا نے لگ بھگ 10کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے کی کوششوں میں کامیابی کا سہرا شی جن پنگ کی قیادت کے سر سجایا، اس سنگ میل کو عبور کرنے کا اعلان انہوں نے دسمبر میں کیا تھا اور اسے رواں سال حکمراں جماعت چائنیز کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی 100ویں سالگرہ کا تحفہ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین