• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار، 45پیسے تک کی مزید کمی ، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 158.75 روپے سے کم ہو کر 158.35روپے اور قیمت فروخت 45پیسے کی کمی سے 158.85روپے سے کم ہو کر 158.40 روپے ہو گئی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 158.70روپے سے کم ہو کر 158.30 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کی کمی سے 158.90روپے سے کم ہو کر 158.60 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین