• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ بھارتی ٹک ٹاک اسٹار نے شعیب اختر کی شاندار بولنگ اسپیلز کی ویڈیوز میں ترمیم کر کے خود کو خوبصورتی سے شامل کرلیا۔

خود کو ویڈیو میں شامل کرنے والی سوشل میڈیا اسٹار ونیتا کھیلنانی نے شعیب اختر کی کِٹ جیسا لباس ہی زیب تن کیا اور ان ہی کے بولنگ اسٹائل کو کاپی کیا۔


ونیتا نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب اختر کے ساتھ جڑواں بنتے ہوئے۔‘

سوشل میڈیا پر زیر گردش ہمشکل خاتون پر سوشل میڈیا پر فعال شعیب اختر نے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ ونیتا اس غیر معمولی مشابہت کو انجوائے کررہی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس پر کھل کر اظہار خیال بھی کر رہی ہیں۔


ونیتا نے انسٹاگرام پر شعیب اختر کی ایڈٹ کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں شعیب اختر کی طرح  دِکھتی ہوں؟

تازہ ترین