• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کا انتظامی افسران کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ


حکومت پنجاب نے انتظامی افسران کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، این اے 75 میں ری پولنگ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے فردوس عاشق اعوان اور علی اسجد ملہی کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے، وزیراعظم سے ملاقات میں علی ظفر ایڈووکیٹ اور علی اسجد ملہی بھی شریک ہوئے، جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ون آن ون بھی ملاقات کی۔


ملاقات میں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سےمتعلق وزیر اعظم کو بریف کیا گیا، قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ لائحہ عمل پر مشورہ دیا۔

قانونی ٹیم کی رائےکی روشنی میں الیکشن کمیشن فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم نے قانونی لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین