• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے تشدد زدہ سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کےمطابق لانڈھی نمبر 4 اسماعیل گوٹھ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش کی اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت اور شناخت فوری نہیں ہوسکی عمر28سا ل ہے ، لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔لانڈھی 36B اولیاء مسجد کے قریب نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جو جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ ہلاکت اور شناخت فوری نہیں ہو سکی، عمر 50سال ہے ۔اورنگی ٹاؤن فٹ بال چورنگی کے قریب سے50سالہ شخص کی لاش ملی ہے،جو عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی، لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود سیکٹر A-16. میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ،لاش جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 60سالہ حاجی امان اللہ ولدفقیر محمدکے نام سے ہوءی ہے ،پولیس کے مطابق موت طبعی ہے ۔

تازہ ترین