آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

825 افسران کے پاس دو دو عہدے چیف سیکریٹری نے رپورٹ جمع کرادی

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں اعلی عہدوں پر فائز افسران کا ایڈیشنل چارج دینے کے خلاف منظور شاہ کی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ نے رپورٹ جمع کر ادی ہے جس میں سندھ کے مختلف محکموں میں 825افسران کا دو دوعہدوں کا چارج دینے کا انکشاف کیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2سو20 افسران اصل اداروں کے بجائے دیگر محکموں میں تعینات ہیں اور1سو12 افسران او پی ایس پر تعینات ہیں جبکہ گریڈ 19 اور 20 افسران کو اضافی چارج دئیے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید