• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کی نگرانی میں انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اور پولیس پر دبائو ڈال کر تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے، ربیز نامی کوئی بھی پروگرام سندھ حکومت نے شروع ہی نہیں کیا، فوج کی نگرانی میں انتخابات پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے پنجاب میں سینیٹ میں بلا مقابلہ امیدواروں کی کامیابی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سندھ میں بھی ایسا ہونا چاہئے تھا لیکن اس کے لئے سنجیدگی کی ضرورت ہوتی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھ کر اس پر مشاورت کرنی چاہیے تھی، یوسف رضا گیلا نی کی حمایت کیلئے ایم کیو ایم کے سا تھ باقاعدہ رابطوں سے متعلق علم نہیں، سیاسی طور پر سب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ضمنی انتخا با ت میں پا کستا ن کے عوا م نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور ان نا اہل حکمرا نو ں کو مسترد کر دیا ہے،حلیم عا دل شیخ کے معا ملے پر وزیر اعظم عمرا ن خا ن خو د کمیٹی تشکیل دیں،کیا پی ٹی آئی سے تعلق ہو نے اور اپو زیشن لیڈر ہو نے سے کو ئی قا نو ن سے با لا تر ہو جا تا ہے ؟ کیا حلیم عادل شیخ کوپو لنگ اسٹیشن میں ہتھیا ر بند لشکر کے ساتھ جا نے کی اجا زت ہے ؟وہ آئی جی سندھ اورپو لیس پر دبا ئو ڈا ل کر جا ر ی تحقیقا ت میں اثر اندا ز ہو نے کی کو شش کر رہے ہیں گو رنر صا حب بھی آئی جی سندھ کو تبدیل کر نے کی با ت کر رہے ہیں ۔کیا یہ گڈ گو ر ننس ہے ۔کیا یہ نیا پا کستا ن ہے ؟انہو ں نے کہا کہ کتو ں کے کا ٹنے کے وا قعا ت نہیں ہو نے چا ہئے، سندھ اسمبلی کے فلور پر شو شا چھو ڑا گیا کہ ربیز پرو گرا م میں کروڑو ں رو پے ہڑپ کر لئے گئے ،میں ان سے گزا رش کر تا ہو ں کہ بجٹ بک کھول کر دیکھیں ایسا کو ئی پرو گرا م سندھ حکومت نے شرو ع ہی نہیں کیا ۔

تازہ ترین