• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی قتل، ذمہ دار مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کا شہزادہ ، امریکی رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حکومت کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کے شہزادے نے جمال خاشقجی کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا نے اس معاملے میں کسی شہزادے کا کھلے عام نام لیا ہے۔ تاہم مشرق وسطٰی ملک نے رپورٹ مسترد کردی۔ دوسری جانب امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی قتل رپورٹ جاری کرنے کے بعد 76سعودی شہریوں پر ویزہ پابندی لگادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے 76 سعودی شہریوں پر ویزہ کی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔فوری طور پر پابندی کا شکار افراد اور پابندیوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ جمال خاشقجی ایک سعودی صحافی تھے جنھوں نے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی ہوئی تھی۔ انہیں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں اس وقت قتل کیا گیا تھا وہ وہاں گئے تھے۔ یاد رہے کہ صدر بائیڈن نے جمعرات کو سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے فون پر رابطہ کیا تھا۔ انھوں نے یہ فون کال رپورٹ پڑھنے کے بعد کی تھی لیکن اس رابطے کے بعد ایسی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی تھیں کہ آیا اس رپورٹ سے متعلق کوئی بات ہوئی یا نہیں۔ محمد بن سلمان اس الزام سے انکار کرتے آئے ہیں کہ انھوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات جاری کیے تھے۔

تازہ ترین