• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورکالج یونیورسٹی میں کوروناایس پی اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت

لاہور(خبر نگار) لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ انتظامیہ نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ، ایک دوسرے کے ساتھ ذاتی استعمال کی اشیا کا تبادلہ کرنے سے منع کیا ہے ۔ کنگھا ،برش ، صابن ،ہینڈ سینٹائزر ہمیشہ اپنے پاس رکھیں۔ لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی طالبہ کو ٹوائیلٹ کلینر،صابن، ڈیٹرجنٹ پاوڈر یا ہاسٹلز میں رہائش پذیر طالبات کو بیڈ شیٹس لانے کے لیے مجبور نہیں کیا جارہا۔ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
تازہ ترین