• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی اسلحہ کیس میں ملزم کی ضمانت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے غیرقانونی اسلحہ کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت قبل گرفتاری منظور کر لی۔ملزم نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ مخدوم رشید نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 940 درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ملزم کی تلاشی لی جس کے پاس بغیر لائسنس کے اسلحہ موجود تھا اس غیر قانونی اقدام پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے اور اب اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے چاہتی ہے مقدمہ بے بنیاد اور مخالفین نے اسے پھنسانے کے لیے چال چلی ہے اس لیے ضمانت منظور کرکے سبکی سے بچایا جائے۔
تازہ ترین