• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی پینٹنگ آج نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی تیار کردہ ایک پینٹنگ کی نمائش ہفتے کو بھارت میں ہوگی۔ جس کا نام انہوں نے Immortal یعنی ’لافانی‘ رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پینٹنگ کی نمائش آج بنگلور کے ایک آرٹ شو میں کی جائے گی۔

اس حوالے سے سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس موقع پر پریشانی کا شکار ہوں اور خود کو ادنیٰ بھی تصور کر رہا ہوں جبکہ ساتھ ساتھ خوش بھی ہوں اور خود کو چاند پر محسوس کر رہا ہوں۔



سلمان خان نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ میرا فن پارہ لیجنڈ مصوروں کے فن پاروں کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کیا جارہا ہے جو ان کیلئے اعزاز سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ نمائش میں سلمان خان کی جو پینٹنگ رکھی جائے گی وہ انہوں نے گزشتہ برس بنائی تھی۔

تازہ ترین