• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA اندرون ملک سفر کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرادیے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق جشن بہار اور سیاحت کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کرائے۔ نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپرنافذ العمل ہوگا۔ کراچی اوراسلام آباد، کراچی اورلاہورکیلئے کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔خصوصی رعایت کے تحت 20کلو سامان لے جانے کی رعایت کیساتھ یکطرفہ کرایہ7 ہزار 5سو روپے اور 40کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو روپے ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپرنافذ العمل ہوگا، موسم بہارمیں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرناپسندکرتے ہیں، سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کرائے۔

تازہ ترین