• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن آف کنٹرول پر تازہ سیز فائر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں ،یورپی یونین

برسلز( حافظ انیب راشد) یورپین یونین نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جنگ اور جیو کی جانب سے اس معاہدے پر تاثرات کیلئے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یورپین یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ یورپین یونین پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے اور اس کیلئے پہلے سے قائم شدہ میکانزم کو استعمال میں لانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فریقین کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں یہ ایک اہم قدم ہے جس پر مزید دو طرفہ گفتگو کی جا سکے گی۔
تازہ ترین