• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں14مارچ تک توسیع کردی گئی ہے، نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید توسیع کردی گئی ہے، جسکے بعد اس کٹیگری میں شامل ممالک کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے، کیٹیگری سی میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، آئر لینڈ، برازیل، پرتگال، نیدرلینڈ، بوٹسوانا اور زیمبیا شامل ہیں۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہے، سی کیٹیگری مسافروں کیلئے کورونا نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ اور سی اے اے کا این سی او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین