• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹیشن پالیسی، سندھ کے پولیس افسران کے تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ کے پولیس افسران کے اندرون ملک تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا اسلام آباد ، ڈی آئی جی منیر شیخ سینئر کا پنجاب، ڈی آئی جی منیر شیخ جونیئر کا پنجاب، ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کو موٹروے پولیس، ڈی آئی جی قمر زمان کا پنجاب ، ڈی آئی جی اقبال دارا کا پنجاب تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کی دو سال تک سندھ میں واپس پوسٹنگ نہیں ہو سکے گی۔

تازہ ترین