• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کھلاڑی پر چارج لگا کر PCBکو خوشی نہیں ہوتی،چیف آپریٹنگ آفیسر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے خلاف کیس کوئی نہیں جیتا ہے، پی سی بی یہ کیس جیت کر بھی ہارتا ہے کیونکہ عمر اکمل پاکستانی کھلاڑی ہیں اور کسی بھی کھلاڑی پر چارج لگا کر یا سزا دے کر پی سی بی کو خوشی نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل پر دو چارج تھے جس بناء پر ان پر 18 ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی لیکن ایک کیس آزاد اجیو ڈیکٹر نے ختم کردیا تھا اور 18 ماہ کی پابندی کو برقرار رکھا تھا ۔

عالمی ثالثی عدالت نے 18ماہ کو 12ماہ کی سزا میں تبدیل کیا جبکہ 6 ماہ کی سزا کی جگہ انہیں ساڑھے 42 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ، اس طرح پی سی بی نہ کیس جیتا ہے اور نا ہارا ہے کیونکہ جیت میں بھی پی سی بی کی ہار ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو سزا دے کر انہیں اور بورڈ کو خوشی نہیں ہوتی لیکن قوانین قوانین ہوتے ہیں جس کی پاسداری پر عمل لازمی کرنا ہوگا ، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


تازہ ترین